چین ایک بڑے پیمانے پر جعلی و غیر صائب معلومات کی مہم چلا رہا ہے: ٹرمپ

چین کے امریکہ اور یورپ کو ہدف بنا کر کئے گئے پروپیگنڈہ حملے مکمل مفہوم کے ساتھ ایک رذالت ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1421132
چین ایک بڑے پیمانے پر جعلی و غیر صائب معلومات کی مہم چلا رہا ہے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین وزارت خارجہ کے ترجمان کاو لیسین کے امریکہ سے متعلق بیانات کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ترجمان کاو، چین کے نام پر احمقانہ باتیں کر رہے ہیں اور چین کی طرف سے پوری دنیا میں پھیلائی گئی تکلیف کا رُخ بدلنا چاہتے ہیں۔ چین کے امریکہ اور یورپ کو ہدف بنا کر کئے گئے پروپیگنڈہ حملے مکمل مفہوم کے ساتھ ایک رذالت ہیں"۔

ٹرمپ کا موقف ہے کہ چین کووِڈ۔19 وباء کو آغاز میں روک سکتا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "چین ایک بڑے پیمانے پر جعلی و غیر صائب معلومات کی مہم چلا رہا ہے۔ کیونکہ وہ مدہوش جو بائڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی اور مجھ سے پہلے کے بیسیوں سالوں کی طرح امریکہ کے ساتھ ہیرا پھیریاں جاری رکھنے کے بارے میں ناامیدی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ کاو نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کہا تھا کہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے بارے میں جاری کردہ بیانات سے رائے عامہ کو غلط سمت میں موڑ کر چین کی کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کو مسخ کرنے اور امریکہ کی وباء کے خلاف جدوجہد میں ناکامی کو ڈھانپنے کی کوشش کی ہے۔

کاو نے کہا تھا کہ ہم، بعض امریکی سیاست دانوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشیوں سے پرہیز کرنے، ذمہ داریوں سے فرار ہونا بند کرنے، بین الاقوامی برادری  کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مل کر وباء کو شکست دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے سوموار کے دن عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈورس ایڈہینم گیبریسس کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا تھا کہ اگر بنیادی اصلاحات نہ کی گئیں تو ہم 30 دن کے بعد عالمی ادارہ صحت کے فنڈ کو مستقل شکل میں بند کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں