نیٹو لیبیا میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے: اسٹالٹن برگ

نیٹو اتحاد لیبیا کے دفاعی و سلامتی کے اداروں کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے: جینز اسٹالٹن برگ

1418743
نیٹو لیبیا میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے لیبیا کے وزیر اعظم فیض السراج کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور کہا ہے کہ اتحاد لیبیا کے دفاعی و سلامتی کے اداروں کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

نیٹو سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق ٹیلی فونک ملاقات میں دونوں رہنماوں نے لیبیا کے حالات پر غور کیا۔

سیکرٹری جنرل اسٹالٹن برگ نے لیبیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ملک میں مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے۔

برلن کانفرنس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا میں سیاسی حل کو انہی کے دائرہ کار میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے جاری سیاسی کوششوں  کے ساتھ نیٹو کے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی برادری سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

اسٹالٹن برگ نے تمام فریقین سے اقوام متحدہ کی طرف سے لیبیا کے  لئے عائد اسلحے کی پابندی پر عمل کرنے کی اپیل کا بھی اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیسا کہ 2018 برسلز سربراہی اجلاس میں نیٹو حکومتی سربراہان کی طرف سے بھی بیان کیا گیا تھا، لیبیا حکومت  کی طلب پر نیٹو ملک کے دفاعی و سلامتی اداروں  کے قیام کے شعبے میں ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو لیبیا کی سلامتی و دفاعی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کاروائی کرے گا۔



متعللقہ خبریں