امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین طیارہ گر کر تباہ

طیارے کا پائلٹ  پیرا شوٹ سے اترنے میں کامیاب رہا

1418586
امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین طیارہ گر کر تباہ

متحدہ امریکہ کی فضائی قوتوں کا  ایف۔22 قسم کا ریپٹر جنگی طیارہ فلوریڈا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

جدید ترین طیاروں کی صف میں شامل ایف۔22  طیارہ فلوریڈا سے معمول کی تربیتی پرواز پر روانہ ہونے کے کچھ مدت بعد ہی  حادثے کا شکار ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ فوجی اڈے سے 19 کلو میٹر کی دوری پر گرنے والے طیارے کا پائلٹ  پیرا شوٹ سے اترنے میں کامیاب رہا ، طیارے کے حادثے کے بارے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

150 ملین ڈالر کی مالیت کا حامل یہ طیارے امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین طیارہ ہے جسے امریکہ دوسرے ممالک کو فروخت نہیں کرتا۔

 

 



متعللقہ خبریں