پومپیو اسرائیل کے دورے پر: "ہم مشکلات کے مقابل کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے"

اس وقت ہم دو اہم خطرات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کووِڈ۔19 ہے اور دوسرا ایران: وزیر خارجہ مائیک پومپیو

1416356
پومپیو اسرائیل کے دورے پر: "ہم مشکلات کے مقابل کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے"

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے دوران پہلا بیرون ملک سرکاری دورہ اسرائیل کا کر رہے ہیں۔

تل ابیب کے جوار میں واقع بن گوریئن ایئر پورٹ پہنچنے پر پومپیو کا خیر مقدم کرنے والوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے ان سے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ان کے چہروں پر امریکی پرچم والے ماسک مرکز توجہ بنے ہیں۔

ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں پومپیو نے کہا ہے کہ میں اسرائیل میں ہونے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اس وقت ہم دو اہم خطرات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کووِڈ۔19 ہے اور دوسرا ایران۔ اسرائیل اور امریکہ ان مشکلات کے مقابل ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دورے کے ایجنڈے کا ایک موضوع مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع بعض علاقوں کا اسرائیل کے ساتھ الحاق پلان ہو گا۔

اسرائیل میں اپنی موجودگی کے دوران پومپیو باالترتیب وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اور نیلے۔ سفید اتحاد کے چئیر مین اور نئی کولیشن حکومت کے ساجھے دار بینی گانٹز کے ساتھ ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں