بیرونِ ملک مقیم امریکی شہری اپنی شہریت چھوڑ رہے ہیں

سال 2020 کے پہلے تین ماہ میں بیرون ملک مقیم 2 ہزار 909 امریکی  شہریوں نے اپنی مرضی سے امریکی شہریت کو چھوڑ دیا

1416550
بیرونِ ملک مقیم امریکی شہری اپنی شہریت چھوڑ رہے ہیں

امریکہ سے باہر زندگی بسر کرنے والے اور امریکی شہریت سے فراغت کرنے والت امریکی شہریوں کی تعداد نے   رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں ریکارڈ توڑ دیا۔

امریکی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی سہ ماہی فیڈرل ریکارڈز کے مطابق سال 2020 کے پہلے تین ماہ میں بیرون ملک مقیم 2 ہزار 909 امریکی  شہریوں نے اپنی مرضی سے امریکی شہریت کو چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ  سال بھر کے دوران یہ تعداد 2 ہزار 72 تک رہی تھی۔

ماہرین کے مطابق دہری شہریت کے حامل اور بیرون ملک مقیم امریکی شہری کورونا وبا کے باعث بڑھنے والے ٹیکس کے بوجھ کی بنا پر امریکی شہریت سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

سرکاری ریکارڈز کے مطابق امریکہ سے باہر تقریباً 90 لاکھ امریکی شہریت کے حامل لوگ آباد ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں