ایران: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5 ہزار 877 ہو گئی

ایران میں مزید 71 اموات سے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 877 ہو گئی

1406842
ایران: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5 ہزار 877 ہو گئی

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ  11 ہزار 631 سےزائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ  پینسٹھ ہزار176اورصحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 862 ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 ہزار 633 اور مریضوں کی تعداد 82 ہزار 830 ہے۔

دارالحکومت بیجنگ اور ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں مڈل اسکولوں کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ وائرس کے گڑھ ووہان سمیت صوبہ ہوبئے میں وائرس کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔

ایران میں مزید 71 اموات سے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 877 ہو گئی ہے۔

ملک میں مریضوں کی کُل تعداد 92 ہزار 584 ہے اور19 فروری کو کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک وائرس کی وجہ سے صحت کے عملے سے 100 سے زائد اموات واقع ہو چکی ہیں۔

الجزائر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 432 افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔ مریضوں کی کُل تعداد 3 ہزار 517 ہے۔

الجزائر حکومت نے قرنطینہ تدابیر کی مدت میں 14 مئی تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں اموات کی تعداد 301 اور مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 ہے۔ صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اموات کی تعداد 4 اور مریضوں کی تعداد 108 ہے۔ وزیر صحت علی پِل لی نے کہا ہے کہ یہ صورتحال وباء کے خاتمے کا مفہوم نہین رکھتی ۔ اس کے بعد زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

مڈگاسکر میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے تیار کردہ آرگانک دوا "کووِڈ آرگانکس " کو سینیگال کے بعد گنی بساو نے بھی طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ مڈگاسکر تحقیقی انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے متعدد جڑی بوٹیوں کے استعمال سے قوت "کووِڈ آرگانک" نامی دوا تیار کی ہے جو وائرس کے مقابل قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے۔



متعللقہ خبریں