کورونا وائرس کے بعد سابقہ معمول پر واپسی ممکن نہیں، حکومتیں حرکت میں آئیں: اقوام متحدہ

کووِڈ۔19 کے بعد دنیا سابقہ معمول کی طرف واپس نہیں لوٹ سکے گی، ایک نئی اقتصادیات اور زیادہ روزگار کی فراہمی کے لئے حکومتیں حرکت میں آئیں: اقوام متحدہ

1406595
کورونا وائرس کے بعد سابقہ معمول پر واپسی ممکن نہیں، حکومتیں حرکت میں آئیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے بعد دنیا سابقہ معمول کی طرف واپس نہیں لوٹ سکے گی لہٰذا حکومتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک نئی اقتصادیات اور زیادہ روزگار کی فراہمی کے لئے حرکت میں آئیں۔

اقوام متحدہ نے وباء کے دور میں اقتصادیات کی بحالی اور روزگار کے تحفظ کے لئے ایک روڈ میپ کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک تاریخی اقتصادی مندی اور ریکارڈ سطح کی بیروزگاری کا سبب بنا ہے اور اس بحران سے سب سے زیادہ غریب ممالک متاثر ہوئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ بحران کے بعد سماجی و اقتصادی بحالی کے لئے غیر معمولی بین الاقوامی تعاون اور سیاسی عزم کی ضرورت محسوس کی جائے گی۔ معاشروں کو اور اقتصادیات کو سابقہ معمول سے زیادہ بہتر، زیادہ مستحکم، زیادہ جنسی مساوات والے اور زیادہ کاربن سے پاک راستے کی ضرورت ہے۔

بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گٹرس کے جائزے کو بھی جگہ دی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "بحران کے دوران اور بعد میں جو بھی ہم کریں گے اس میں ہماری توجہ وباء، ماحولیاتی تبدیلیوں اور دیگر گلوبل مشکلات کے مقابل زیادہ پائیدار، زیادہ مساوی، جامع اور مستحکم اقتصادیات اور معاشروں کی تعمیر پر مرکوز رہنے چاہیے"۔



متعللقہ خبریں