چین کے بعد ایران میں بھی کورونا کا زور ٹوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

بھارت میں مزید 56 ہلاکتوں سے کل جانی نقصان 881 تک ہو گیا ہے،  ملک میں متاثرین کی تعداد 27 ہزار 890 ہے

1405823
چین کے بعد ایران میں بھی کورونا کا زور ٹوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

کورونا مہلک وائرس کے منظر عام پر آنے والے چین میں 4 ہزار 633 افراد ہلاک ہو چکے ہیں تو اس ملک میں  82 ہزار 830 افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ، جن میں سے 77 ہزار 474 شفا یاب ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع کے مطابق چین میں  کووڈ۔19 کے بعد ’’بائیو۔ دہشت گردی، بائیولوجیکل اسلحہ کے خطرات‘‘ کا سدِ باب کرنے پر بھی محیط بائیو سیکیورٹی مسودہ بل پر غور کیا گیا ہے۔

385 افراد کے ہلاک اور 14 ہزار 153  کے وائرس میں مبتلا ہونے والے جاپان میں وبا کے خلاف تدابیر کے دائرہ کار میں روس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارا سمیت  مزید 14 ممالک کے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں   وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 243  اور متاثرین کی تعداد 10 ہزار 738 ہے۔

ایران میں ایک دن میں مزید 60 افراد جان کی بازی ہارے ہیں، اس ملک میں مجموعی اموات 5 ہزار 710 ہیں تو مصدقہ مریضو کی تعداد 90 ہزار 481 ہو گئی ہے۔  وائرس کے خلاف نبرد آزما  اسپیکر ِ اسمبلی علی لاری جانی  کے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جانی نقصان 474  اور مصدقہ کیسسز کی تعداد کے 87 ہزار 147 ہونے والے روس میں کریملن کے ترجمان  دیمتری پیسکووف  کا کہنا ہے کہ ملک میں سرکاری ملازمین کی اکثریت نے کورونا کے خطرے کو سنجیدہ نہیں   لیا ، کسی کو بھی یہ یقین نہیں ہوا کہ یہ وائرس کیا کچھ کر سکتا ہے۔

بھارت میں مزید 56 ہلاکتوں سے کل جانی نقصان 881 تک ہو گیا ہے،  ملک میں متاثرین کی تعداد 27 ہزار 890 ہے۔

بعض دیگر ممالک میں جانی نقصان اور مصدقہ مریضوں کی تعداد:

سعودی عرب : 139/ 17 ہزار 552، اسرائیل 201/15 ہزار 466 ، متحدہ عرب امارات: 76/ 10 ہزار 349 اور قطر: 10 / 10 ہزار 287

خطہ افریقہ میں  وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 423 ہے تو 31 ہزار 933 اس مرض کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ خطے میں صحت یاب ہونےو الوں کی تعداد 9 ہزار 566 ہے۔



متعللقہ خبریں