کورونا کے دوران افریقہ میں ملیریا سے اموت دگنی ہو سکتی ہیں:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے

1404551
کورونا کے دوران افریقہ میں ملیریا سے اموت دگنی ہو سکتی ہیں:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران افریقہ میں ملیریا سے دگنی اموات کا خدشہ ہے۔

ادارے کے مطابق رواں سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ کمی لانے پر زور

ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال ‘سب صحارا’ افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000 کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوں گی۔

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس  نے خبردار کیا ہے کہ خسرہ اور پولیو ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر سے سر اٹھا سکتی ہیں۔



متعللقہ خبریں