موزامبیق، مسلح گروہ نے 52 افراد کو بھون ڈالا

پولیس ترجمان اورلاندو مودو مانے   کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کابو دیلگادو صوبے سے منسلک   ایک گاؤں پر  دھاوا بول دیا

1403237
موزامبیق، مسلح گروہ نے 52 افراد کو بھون ڈالا

موزامبیق میں  ایک مسلح گروہ کے حملے میں 52 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس ترجمان اورلاندو مودو مانے   کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کابو دیلگادو صوبے سے منسلک   ایک گاؤں پر  دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں کے گاؤں کےنوجوانوں  کو اپنے گروہ میں شامل کرنے کی کوشش کرنے کی وضاحت کرنے والے ترجمان  کا کہنا ہے کہ ’’نوجوانوں کے اس  کے خلاف ردِ عمل کا مظاہرہ کرنے پر مسلح گروہ طیش میں آ گیا اور اس نے 52 افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ ‘‘

مسلح گروہ کے خلاف پولیس نے تحقیقات شروع کر دی  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں