"عراق میں کورونا" انتظامیہ نے رمضان کی آمد پر کرفیو میں نرمی کا اعلان کر دیا

عراق میں کورونا کے سبب رکی کاروبای سرگرمیاں اب آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔انتظامیہ نے رمضان المبارک  کی آمد پر کرفیو میں نرمی کا  اعلان کر دیا ہے۔

1401566
"عراق میں کورونا" انتظامیہ نے رمضان کی آمد پر کرفیو میں نرمی کا اعلان کر دیا

 دنیا  بھر میں  کورونا وائرس  کے باعث ایک لاکھ  پینسٹھ ہزار افراد ہلاک، چوبیس لاکھ  سات ہزار متاثر جبکہ چھہ لاکھ پچیس ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں وائرسد کے سبب باون افراد ہلاک ہوئے ہیں ،جوہانسبرگ کی سڑکوں پر ہو کا عالم ہے جس کی وجہ سے بے گھر افراد نے آس پاس کے گھروں سے کھانا اور دیگر ضروری اشیا مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

 عراق میں کورونا کے سبب رکی کاروبای سرگرمیاں اب آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔انتظامیہ نے رمضان المبارک  کی آمد پر کرفیو میں نرمی کا  اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ  عراق میں وائرس کے سبب بیاسی افراد ہلاک اور پانچ سو انتالیس متاثر ہو چکے ہیں۔

سری لنکا میں اب  تک اس  وائرس سے سات افراد ہلاک اور دو سو پچانوے متاثر ہو چکے ہیں جہاں  بیس مارچ سے نافذ کرفیو میں اب نرمی پیدا کی جا رہی ہے ،کولمبو اور دیگر علاقوں میں بدھ تک   کرفیو نافذ رہے   مگر سرکاری ادارے،کمپنیوں اور بینک کھلے رہیں گے ۔
 
متعللقہ خبریں