امریکہ کا چین سے مطالبہ: کووِڈ۔19 کے خلاف موئثر جدوجہد کے لئے شفافیت کی ضرورت ہے

کووِڈ۔19 وباء کے خلاف جدوجہد اور مستقبل میں ممکنہ وباوں کے سدباب کے لئے مکمل شفافیت اور معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے: پومپیو

1399292
امریکہ کا چین سے مطالبہ: کووِڈ۔19 کے خلاف موئثر جدوجہد کے لئے شفافیت کی ضرورت ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے خلاف موئثر جدوجہد کے لئے شفافیت اور باہمی تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مائیک پومپیو نے کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے امور خارجہ کمیشن کے سربراہ یانگ ژیاچی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور کورونا وائرس کے خلاف موئثر جدوجہد کے لئے شفافیت اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورتاگس نے پومپیو اور ژیاچی کے درمیان ٹیلی فونک مذاکرات کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ پومپیو نے چین کی طرف سے بھیجی گئی طبّی امداد پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ میں بھاری طلب  کو پورا کرنے کے لئے طبّی سامان کی برآمدات میں سہولت پیدا کی جائے۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 وباء کے خلاف جدوجہد اور مستقبل میں ممکنہ وباوں کے سدباب کے لئے مکمل شفافیت اور معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

بیان کے مطابق فریقین نے وباء کے خاتمے اور عالمی صحت و خوشحالی کو یقینی بنائے جانے کے موضوع پر اتفاق رائے کا آظہار کیا ہے۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں