ایتھوپیا: ایک طرف کورونا دوائرس وسری طرف ٹڈی دل، قحط کا خطرہ

ایتھوپیا میں بیک وقت ٹڈی دل کے حملے اور کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے عوامی گزر بسر کے وسائل کے تحفظ  کی ضرورت ہے: فاطمہ سعید

1397499
ایتھوپیا: ایک طرف کورونا دوائرس وسری طرف ٹڈی دل، قحط کا خطرہ

ایتھوپیا میں کھڑی فصلوں پر صحرائی ٹڈی کے حملے کی وجہ سے ایک ملین انسانوں کو بھوک کی آفت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت FAO نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں تقریباً 2 لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی پر ٹڈی دل کے حملے سے 3 لاکھ 56 ہزار ٹن اناج کو نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے ایک ملین انسانوں کو بھوک اور قحط کا خطرہ لاحق ہے اور انہیں خوراک کی فوری امداد کی ضرورت ہے۔

FAO کی ایتھوپیا کی نمائندہ فاطمہ سعید نےموضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایتھوپیا میں بیک وقت ٹڈی دل کے حملے اور کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے عوامی گزر بسر کے وسائل کے تحفظ  کے لئے سخت کوششوں کی ضرورت ہے۔

ٹڈی دل کا لشکر کئی ماہ سے مشرقی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کھڑی فصلوں کو تباہ کر رہا ہے اور ہر دن 150 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی اہلیت رکھتا ہے اورایک کلومیٹر میں پھیلے ہوئے 40 سے 80 ملین ٹڈی دل صرف ایک دن میں 35 ہزار افراد کے لئے کافی خوراک کو کھا جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں