صحت کے بحران کو سکیورٹی بحران میں تبدیل نہیں ہونے دیا جائے گا: اسٹالٹن برگ

حالیہ دنوں میں غلط معلومات عام ہونا شروع ہو گئی ہیں، ہم، ہمیں تقسیم کرنے کی کوششوں کو موقع فراہم نہیں کریں گے: اسٹالٹن برگ

1398026
صحت کے بحران کو سکیورٹی بحران میں تبدیل نہیں ہونے دیا جائے گا: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے رکن 30 ممالک کے وزرائے دفاع ویڈیو کانفرنس اجلاس میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر بات کریں گے۔

اجلاس میں وزیر دفاع حلوصی آقار ترکی کی نمائندگی کریں گے۔

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے کا مرکزی موضوع کووِڈ۔19 ہے۔ اجلاس میں وزرائے دفاع کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر نطر ثانی کریں گے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ صحت کے بحران کی سکیورٹی بحران میں تبدیلی کا سدباب کیا جانا ضروری ہے لہٰذا وزرائے دفاع نیٹو اتحاد کی قوت مزاحمت اور دفاعی قابلیت پر بھی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں غلط معلومات عام ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومتی اور غیر حکومتی کردار نقصان دہ معلومات پھیلا رہے ہیں۔ اجلاس میں ان معلومات کی بہترین شکل میں نشاندہی اور کنٹرول پر بھی غور کیا جائے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "ہم، ہمیں تقسیم کرنے کی کوششوں کو موقع فراہم نہیں کریں گے"۔



متعللقہ خبریں