میں جوکرتا ہوں ٹھیک کرتا ہوں،جھوٹی خبروں کا کاروبار مجھ سے چلتا ہے:ٹرمپ

امریکی صدر نے کورونا وائرس کے فیصلوں پر صحافیوں کو  دستاویزی فلم  دکھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جھوٹی خبریں چلانے والوں کا کاروبار مجھ سے چل رہا ہے

1397642
میں جوکرتا ہوں ٹھیک کرتا ہوں،جھوٹی خبروں کا کاروبار مجھ سے چلتا ہے:ٹرمپ

امریکی صدر نے کورونا وائرس کے فیصلوں پر صحافیوں کو  دستاویزی فلم  دکھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جھوٹی خبریں چلانے والوں کا کاروبار مجھ سے چل رہا ہے۔
خبرکے مطابق، امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس انسدادی ٹیم کے ہمراہ یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی شہری صدارتی  ہدایت نامےپر عمل کررہے ہیں جبکہ ہم کورونا وائرس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں اس وقت کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کے باعث ایک لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی حوصلہ افزائی کرنے والوں نے گزارش کی کہ میری نہیں ڈاکٹروں اور نرسنگ  عملے کی حوصلہ افزائی کریں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے کرونا کا پہلا کیس آنے سے پہلے ہی اہم فیصلے کرلیے تھے پھر بھی مجھ تنقید کی جارہی ہے، جھوٹی خبریں چلانے والوں کا کاروبار مجھ سے چل رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کے خلاف لیے جانے والے فیصلوں پر  دستاویزی فلم بھی دکھائی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی کمی پر امریکہ بھر میں قابو پالیا ہے، ہزاروں نئے وینٹی لیٹرز بنائے جارہے ہیں، نیو یارک میں 448 مزید ڈاکٹر اور نرسنگ  عملہ  بھجوایا ہے۔
صدر ٹرمپ روزنہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 50 ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں جبکہ  جلد ہی  اینٹی باڈی ٹیسٹ متعارف کرارہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتیں بھی 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں۔



متعللقہ خبریں