بائیڈن کی کامیابی،برنی سینڈرز نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کردیا

امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر برنی سینڈر ز نے  بھی صدارتی انتخابات 2020 کےلیےسابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا جنہوں نے  وس کونسن کے ابتدائی انتخابات جیت لیے ہیں

1397582
بائیڈن کی کامیابی،برنی سینڈرز نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کردیا

امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر برنی سینڈر ز نے  بھی صدارتی انتخابات 2020 کےلیےسابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا جنہوں نے  وسکونسن کے ابتدائی انتخابات جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے لیکن اس مقابلے سے ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز دستبردار ہوچکے ہیں۔
برنی سینڈرز نے جوبائیڈن کے ہمراہ  براہ راست مناظرے کے دوران انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا جو  کہ پارٹی میں مقبولیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر تھے۔
برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس میں دیکھنے کے لیے سب کچھ کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ کے بدترین صدر ہیں لہذا امریکی شہری انتخابات میں ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کا ساتھ دیں۔
خیال رہے کہ مستقبل میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو 627 اور سینیٹر برنی سینڈرزکو 551  ڈیموکریٹ نمائندوں  کی حمایت حاصل ہے۔

 



متعللقہ خبریں