امریکہ میں طوفانی بگولہ،6 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سیپی اور لوزیانا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1396848
امریکہ میں طوفانی بگولہ،6 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سیپی اور لوزیانا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولے نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، درجنوں گھر تباہ ہو گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا۔
  واضح رہے کہ سب سے زیادہ نقصان مسی سیپی میں ہوا ہے۔
حکام نے مقامی افراد کو طوفان کی پیشگی اطلاع دے کراحتیاطی تدابیر کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں