کووڈ۔ 19 سے اموات کی شرح انفلوائنزاسے 10 گنا زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او

عام وبا کو قومی اور عالمی سطح پر سیاسی آلہ کار بنائے جانے سے پرہیز کیا جائے

1395333
کووڈ۔ 19 سے اموات کی شرح انفلوائنزاسے 10 گنا زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او

صحت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریےسُس نے اطلاع دی ہے کہ کووڈ۔19 سے اموات کی شرح نزلہ زکام  سے اموات کی شرح سے 10 گنا زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے  صحت کی عالمی تنظیم  کی جانب سے 5 فروری کو مختلٖ ممالک  اور علاقوں میں کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں معاونت فراہم کرنے کے زیر مقصد حکمتِ عملی تیاری و مداخلت منصوبے  کو شروع  کیے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے  رکن ممالک کو امداد فراہم کرنے پر تنظیم  کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ رکن ممالک کو ابتک مجموعی طور پر 800 ملین ڈالر  کی ضمانت دی گئی ہے ، جس کا ایک حصہ ڈبلیو ایچ او کو موصول ہو گیا ہے۔

گیبریےسُس نے بتایا کہ  کووڈ۔19 کے چین کی جانب سے اعلان کے بعد ایک 100 دن کا عرصہ بیت چکا ہے ،  اس دوران اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں  لے لیا ہے ، جس سے ممالک کے نظام صحت پر شدید بوجھ پڑا  ہے اور عالمی معیشت بھی کساد بازاری کا شکار بنی ہے۔

انہوں نے عالمی سربراہان سے ’’اتحاد و تعاون‘‘ کی اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے  درخواست کی ہے کہ عام وبا کو قومی اور عالمی سطح پر سیاسی آلہ کار بنائے جانے سے پرہیز کیا جائے۔

 



متعللقہ خبریں