کووِڈ۔19 کی وجہ سے جنوبی کوریا نے ویزہ معافی کی سہولت عارضی طور پر کالعدم کردی

جنوبی کوریا میں اموات کی تعداد 200 اور مریضوں کی تعداد 10 ہزار 384 ہو گئی، بلا ویزہ سیاحت پر پابندی

1393577
کووِڈ۔19 کی وجہ سے جنوبی کوریا نے ویزہ معافی کی سہولت عارضی طور پر کالعدم کردی

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 80 ہزار، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ اور صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ ہے۔

وباء کے گڑھ یعنی چین کے صوبہ ہوبئے کے شہر ووہان سے 76 دن کے بعد قرنطینہ ختم کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 11 ملین آبادی والے شہر ووہان کے رہائشی بلا اجازت شہر سے نکل سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا میں اموات کی تعداد 200 اور مریضوں کی تعداد 10 ہزار 384 ہو گئی ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے کوریا کے باشندوں پر سیاحتی پابندی لگانے والے ممالک کے ساتھ جاری بلا ویزہ داخلہ اور ویزے کے معافی جیسے پروگراموں کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا جائے گا۔

اس پابندی کا اطلاق آسٹریلیا اور کینیڈا جیسے بلا ویزہ داخلے کی سہولت دینے والے 34 ممالک پر اور فرانس، روس، تھائی لینڈ جیسے ویزہ معافی کی سہولت دینے والے 54 ممالک پر کیا جائے گا۔

اسرائیل میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 71 اور مریضوں کی تعداد 9 ہزار 404 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب میں اموات کی تعداد 41 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 795 ہے۔

سعودی وزیرِ صحت توفیق الرابعہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کم از کم 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ تک اضافے کی توقع ہے۔

تیونس میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اس وقت تک 22 افراد ہلاک ہو چکےہیں اور مریضوں کی تعداد 596 ہے۔

تیونس کے وزیر داخلہ ہاشم المشیشی نے کہا ہے کہ عمومی قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو "قصداً زخمی کرنے" یہاں تک کہ " قصداً قتل" کے الزامات سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سینیگال میں اموات کی تعداد 2 ہے اورگذشتہ ماہ کے آغاز سے اب تک 237 مریض کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 105 ہے۔

ٹوگو میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 3 اموات ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد 65 ہے جن میں 2 تین سالہ بچے بھی شامل ہیں۔

آئیوری کاسٹ میں اموات کی تعداد 3، مریضوں کی تعداد 323 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41 ہے۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں