مائیک پومپوکی امریکی شہریوں سے اپیل: وطن واپسی میں عجلت کریں

وطن واپسی کے خواہش مند امریکی شہری امریکی سفارت خانوں سے رابطہ کریں اور واپسی میں عجلت کریں: وزیر خارجہ مائیک پومپیو

1388913
مائیک پومپوکی امریکی شہریوں سے اپیل: وطن واپسی میں عجلت کریں

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بیرونی ممالک میں موجود اور واپسی کے خواہش مند امریکی شہریوں سے عجلت کی اپیل کی ہے۔

مائیک پومپیو نے وزارت خارجہ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کورونا وائرس وباء کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے تقریباً 50 ملازمین میں کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے اور ایک ملازم وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے۔

پومپیو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں تجارتی یا انخلاء کے زیر مقصد اور حکومتی سرپرستی کی حامل بیرون ملک پروازوں کو زمانہ قریب میں بند کیا جا سکتا ہے لہٰذا وطن واپسی کے خواہش مند امریکی شہری امریکی سفارت خانوں سے رابطہ کریں اور واپسی میں عجلت کریں۔



متعللقہ خبریں