ٹرمپ۔ کونتے ملاقات، ٹرمپ کا اٹلی میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

صدر ٹرمپ نے اٹلی میں وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر وزیر اعظم کونتے کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا

1388268
ٹرمپ۔ کونتے ملاقات، ٹرمپ کا اٹلی میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والےممالک میں سے اٹلی کے وزیر اعظم گپسے کونتےکے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے کورونا وائرس کے بارے میں حالیہ صورتحال پر بات چیت کی اور صدر ٹرمپ نے اٹلی میں وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر وزیر اعظم کونتے کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ وائرس کے پھیلاو کے سدباب اور ضرورت مندوں کی ضروری طبّی امداد تک رسائی کے لئے اٹلی اور دیگر یورپی اتحادی ممالک کےساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں ٹرمپ اور کونتے نے وباء پر قابو پانے اور گلوبل اقتصادیات میں تیزی لانے کے لئے جی۔7 اور جی۔20 سمیت ہر پلیٹ فورم سے قریبی تعاون کو جاری رکھنے کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں