پوتن ۔ ٹرمپ ملاقات، کورونا وائرس اور پیٹرول کی عالمی منڈیوں کے بارے میں مذاکرات

دونوں صدور نے کورونا وائرس کے وسیع پھیلاو پر اندیشوں کا اظہار کیا اور پیٹرول کی عالمی منڈیوں کی صورتحال پر غور کیا

1388130
پوتن ۔ ٹرمپ ملاقات، کورونا وائرس اور پیٹرول کی عالمی منڈیوں کے بارے میں مذاکرات

روس کے صدر ولادی میر پوتن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس وباء اور پیٹرول کی گلوبل منڈیوں کی صورتحال پر بات چیت کی۔

روس کے صدارتی دفتر کریملن پیلس سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق صدر پوتن اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں پوتن اور ٹرمپ نے کووِڈ۔19 کےاس قدر وسیع پیمانے کے پھیلاو پر سخت اندیشوں کا اظہار کیااور اس خطرے کے مقابل روس اور امریکہ میں اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات فراہم کیں۔ اس بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ قریبی تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے پیٹرول کی عالمی منڈیوں کی صورتحال پر بھی غور کیا اور اس موضوع پر مشاورت کو جاری رکھنے کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں