مغربی ممالک، خاصکر امریکہ میں وائرس کا پھیلاو اپنے زوروں پر ہے

برطانیہ بھر میں اموات کی تعداد میں خاص طور پر آئندہ کے دو ہفتوں میں اضافہ ممکن  ہے، ادارہ قومی صحت

1387435
مغربی ممالک، خاصکر امریکہ میں وائرس کا پھیلاو اپنے زوروں پر ہے

دنیا بھر میں کورونا نے ابتک 34 ہزار سے زائد انسانوں کا شکار کیا ہے تو اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اٹلی میں  ایک دن میں مزید 756 اموات واقع ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 779 تک جا پہنچی ہے جبکہ  وائرس میں مبتلا افراد کی  تعداد 97 ہزار 689 ہو گئی ہے۔

اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 812 اموات ہوئی  ہیں جس کے بعد اس ملک میں جانی نقصان 7 ہزار 340 ہو گیا ہے۔

فرانس میں مزید 292 افراد کورونا کا شکار بنے ہیں جس کے بعد اس ملک میں جانی نقسان 2 ہزار 606 ہو گیا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ اس ملک میں وائرس کے خلاف نبرد ِ آزما متاثرین کی تعداد 40 ہزار 174،انتہائی نگہداشت یونٹس میں 4 ہزار 632 جبکہ روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار 132 ہے۔  دریں اثنا مل ہاوس شہر میں ایک کلیسہ میں ماہ فروری میں ایک مذہبی تقریب میں شریک ایک ہزار افراد میں کووڈ۔19 کی نشاندہی ہوئی ہے، ان افراد نے وائرس  کو مختلف شہروں تک پھیلایا جبکہ  رسم میں شریک نرسوں نے اڑھائی سو کولیکس میں یہ وائرس پھیلایا۔  پریس کے مطابق صدر امینول ماکرون نے بھی اسی  رسم کی ادائیگی کے دوران کلیسہ کی زیارت کی تھی ۔

جرمنی میں وبائی امراض کے  حوالے سے خدمات فراہم کرنے والے ر ابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ  کے صدر لوتھر ویلر  کا کہنا ہے کہ ہمیں ممکنہ حد تک اسپتالوں کو مریضوں کے لیے تیار رکھنا چاہیے۔ آئی سی یونٹس میں بستروں کی گنجائش  کو 2 گنا تک بڑھانا چاہیے، اگر ہو سکے تو اس سے بھی زیادہ۔

ایک دن کے اندر جانی نقصان کے 209 کی تعداد سے بڑھتے ہوئے ایک ہزار 228 تک جا پہنچنے والے  اور متاثرین کی تعداد کے 2 ہزار 433 تک بڑھتے ہوئے 17 ہزار 89 ہونے والے برطانیہ میں  قومی صحت  امور کے ڈپٹی  ڈائریکٹر  ڈاکٹر جینی ہیریز نے  انتباہ دیا ہے کہ اموات کی تعداد میں خاص طور پر آئندہ کے دو ہفتوں میں اضافہ ممکن  ہے، لازمی تدابیر اختیار کرنے کے بعد اس کی شرح میں کمی  لائی جا سکتی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوئم کے قریبی ایک ملازم میں کووڈ۔19 کی موجودگی کا تعین ہوا ہے۔

513 ہلاکتیں ہونے والے بیلجیم میں  متاثرین کی تعداد بڑھتے ہوئے 11 ہزار 899 ہو گئی ہے۔

متحدہ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 ہزار 509، جبکہ متاثرین کی تعداد سرعت سے بڑھتے ہوئے 1 لاکھ 43 ہزار 25 تک جا پہنچی ہے۔ محض نیو یارک میں ایک دن میں مزید 7 ہزار 195 کیسسز سامنے آنے کے  بعدمجموعی مریضوں کی تعداد 60 ہزار ہو گئی ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ ملک بھر میں پولیس اہلکاروں کی ایک کثیر تعداد وائرس کی زد میں آئی ہے۔ ابتک 690 پولیس اہلکاروں میں وائرس کی تشخیص ہوئی تو مزید دو پولیس اہلکار لقمہ اجل بنے  ہیں۔

آسڑیلیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18  جبکہ متاثرین کی تعداد 4 ہزار 203 ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں