"کورونا کا پتہ پانچ منٹ میں لگے گا"ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ  اگلے ہفتے ہم ایک ایسا ٹیسٹ  متعارف کروائیں گے جو صرف پانچ منٹ میں کورونا  کا پتہ لگائے گا

1387486
"کورونا کا پتہ پانچ منٹ میں لگے گا"ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ  اگلے ہفتے ہم ایک ایسا ٹیسٹ  متعارف کروائیں گے جو صرف پانچ منٹ میں کورونا  کا پتہ لگائے گا۔
وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ  نے کوروناوائرس سے متعلق پیش رفتوں کے بارے میں بتایا کہ ایف ڈی اے نے ایک ایسے ٹیسٹ کو منظوری دی ہے جو کہ  صرف پانچ منٹ میں کورونا کا پتہ لگاتے ہوئے اس کے خلاف دوا کی تیاری میں ہمیں مدد دے گا۔
علاوہ ازیں ٹرمپ نے مزید بتایا کہ  ملیریا کے خلاف استعمال ہونے والی ہائڈروکسی کلورو کوئن  اور آزیٹرومائسین نامی ادویات کا  تجربہ بھی نیو یارک میں گیارہ سو افراد  پر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں