مغربی ممالک میں جانی نقصان میں سرعت سے اضافہ بدستور جاری

دنیا بھر میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 370 جبکہ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے

1386641
مغربی ممالک میں جانی نقصان میں سرعت سے اضافہ بدستور جاری

دنیا بھر میں کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 370 جبکہ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اس دوران  1 لاکھ 33 ہزار 373 مریض روبہ صحت بھی ہوئے ہیں۔

اٹلی میں مہلک وبا سے ہلاکتوں  کی تعدا 969 کے اضافے کے ساتھ 9 ہزر 134 ہو گئی ہے۔

اسپین میں جانی نقصان  اس ملک میں ا یک دن میں نیا ریکارڈ  قائم کرتے ہوئے 769 کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 858 تک جا پہنچی ہے۔  جبکہ متاثرین کی تعداد 7 ہزار 871 کے اضافے کے ساتھ 64 ہزار 59 ہو گئی ہے۔

فرانس میں  مزید 299 کی ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 995 ہو گئی ہے تو وائرس  میں مبتلا افراد کی تعداد 32 ہزار 64 ہے۔  اس ملک میں گھروں سے  باہر  نہ نکلنے کے عمل  درآمد  پر مجبوری میں مبرا ہونے کے ساتھ مزید  15 روز تک  کی توسیع کر دی گئی ہے۔  لوگ ادویات اور خوردنی اشیا کے حصول کے علاوہ اپنے اپنے مکان سے ایک کلو میٹر کے فاصلے تک گلی کوچوں میں چہل قدمی کر سکتے ہیں۔   خلاف ورزی کرنے والوں کو 150 یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 55 افراد کے کورونا کا نشانہ بننے سے  اس ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 325 جبکہ متاثرین کی تعداد 53 ہزار 340 تک جا پہنچی ہے۔ اس ملک میں کورونا تدابیر پر عمل درآمد 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

برطانیہ میں کووڈ۔19 کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 181 کے اضافے کے ساتھ 759 تک ہو گئی ہے تو  تشخیص ہونے والے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 579 ہے۔

ایک لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ دنیا بھر میں سر ِ فہرست ہونے والے متحدہ امریکہ میں جانی نقصان 1 ہزار 711 ہے۔ محض نیو یارک ریاست  میں  حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 134 جانوں کا نقصان ہوا ہے تو   متاثرین کی تعداد 44 ہزار 600 تک ہو گئی ہے۔   نیو یارک میں  تعلیمی سرگرمیاں 15 اپریل تک معطل رہیں گی۔ ملک میں ڈاکٹروں کی ضرورت ہونے کے پیش ِ نظر غیر ملکی شعبہ  طب سے منسلک  افراد  کو ورکنگ ویزا دیے جانے کی تیار کی جا رہی ہے۔   ریاست ماساچیوسٹھ    کی 4 میڈیسن فیکلیٹیز نے کورونا   وائرس کے خلاف بر وقت اور سرعت سے مداخلت کے لیے طلبا کو قبل از وقت  ڈاکٹری کی اسناد دینے کا  فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثنا ایوان نمائندگان کے پنسلووینیا سے نمائندے مائیک کیلی  نے کووڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹیو نکلنے کا اعلان کیا ہے اس  طرح کورونا  میں مبتلا کانگرسی ارکان کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

کینیڈا میں  ابتک 53 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تو ملک  میں 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 292 سے بڑھتے ہوئے 4 ہزار 644 ہو گئی ہے۔

برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 92 ہے تو تین ہزار 417 افراد متاثر ہیں۔

بعض دیگر یورپی ممالک میں جانی نقصان کے اعداد و شمار کچھ یوں ہیں: ہالینڈ 546، بیلجیم 289، آسڑیا 58، پولینڈ6، چیکیا 9،  پرتگال 76، یونان 28، سربیا 9، کروشیا 3 اور سلووینیا 9 ۔



متعللقہ خبریں