مشرقی ممالک میں کورونا کی صورتحال

ایران میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی

1380472
مشرقی ممالک میں کورونا کی صورتحال

منظرِ عام پر آنے والے ماہ ِ دسمبر سے ابتک تقریباً  ایک لاکھ 83 ہزار انسانوں کو متاثر کرنے والے  کرونا وائرس  کے 988 افراد کی جانیں لینے والے ایران میں صدر کے سائنسی و ٹیکنالوجی امور کے ذمہ دار  نائب سورینا ستاری  نے اطلاع دی ہے کہ آئندہ ہفتے سے کووڈ۔19 کی تشخیص کٹ کی تیاری شروع ہو جائیگی۔

آذربائیجان میں تعین ہونے والے 6 نئے مریضوں کے بعد اس ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ اس ملک میں وائر س سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، اس ملک میں مساجد کو عارضی طور پر عبادت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

133 واقعات کے سامنے آنے والے سعودی عرب میں  وائرس کے خلاف تدابیر کے دائرہ کار میں خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی کے علاوہ مساجد میں نمازِ جمعہ سمیت  با جماعت نمازیں ادا نہیں کی جائینگی۔

انڈونیشیا میں  متاثرین کی تعداد 38 نئے  مریضوں کے ساتھ 172 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں 126 افرادوائرس سے متاثر ہیں تو تین اس دنیا سے چل بسے ہیں۔

روسی  نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکووا نے اطلاع دی ہے کہ ان کے ملک میں  متاثرین کی تعداد 114 ہو گئی ہے۔  

نائجیریا میں ڈاکٹروں نے تین نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد  معالجین نے تنخواہیں نہ ملنے کے جواز میں غیر معینہ مدت تک  ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسڑیلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسون نے کرونا کے خلاف جدوجہد  کے دائرہ کار میں بیرون ملک جانے  پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تیونس کے صدر قیص سعید  نےمقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے صبح  6 بجے تک ملک گیر جزوی کرفیو کے  نفاذ کا اعلان کیا ہے  اور کہا ہے کہ فوجی اور پولیس  کرفیو کی پابندی  کے حوالے سے گلی کوچوں میں فرائض ادا کریں گے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں