مغربی ممالک میں کرونا کی تباہ کاریاں، اٹلی میں مزید 250 جانیں تلف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک گیر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا

1378147
مغربی ممالک میں کرونا کی تباہ کاریاں، اٹلی میں مزید 250 جانیں تلف

 

یورپ میں کرونا وائرس کا ڈراونا خواب طول پکڑتا جا رہا ہے۔

اس خطے میں  کووڈ۔ 19 سے سب سے زیادہ متاثرہ  اٹلی میں مزید اڑھائی سو ہلاکتوں سے  یہ  تعداد بڑھتے ہوئے 1266 جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 17 ہزار 660 تک ہو گئی ہے۔

ملک میں تین ہفتے قبل   اپنا اثر نمایاں طور پر دکھانے والے اس مہلک مرض  سے کل ایک دن میں سب زیادہ ہلاکتیں ہوئی  ہیں۔

133 ہلاکتیں 5 ہزار 200 افراد کے متاثر ہونے والے اسپین میں ملک   گیر 15 روزہ ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز  کا کہنا ہے کہ" اسپین میں کرونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد کے آئندہ ہفتے  تک 10 ہزار تک ہونے کے احتمال کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے۔"

تین لاکھ 76 ہزار افراد کے مقیم ہونے والے مرسیہ خود مختار علاقے کو قرنطینہ میں لے لیا گیا ہے۔

فرانس میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 79 جبکہ متاثرین کی تعداد 3 ہزار 661 ہے، پیرس  کی اہم علامتوں میں سے ایک ایفل ٹاور کو  سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

سوئس شہر جنیوا میں ایک 32 سالہ عورت کووڈ۔19 سے چل بسی،  اس ملک میں متاثرین کی تعداد 1359  ہے تو ہلاکتوں  کی تعداد  11ہوگئی ہے۔

یونان میں  کرونا سے  تین اموات ہوئی ہیں  تو متاثرین کی تعداد 192 ہے۔ حکومتی ترجمان  اسٹیلوس پچاس  کی اہلیہ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ نے  وبائی مرض کے پیش نظر اپنی تمام تر حدود کو یکم اپریل تک آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔

برطانیہ  میں  کووڈ۔19 کے کیسز 208 کی  تعداد سے بڑھتے ہوئے  798 ہو گئے ہیں،  ناروے اور ڈنمارک میں وائرس سے پہلی اموات ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہالینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد 10، واقعات کی تعداد 804 ہے  تو آسڑیا میں 602 افراد متاثر ہیں۔

کینیڈا میں وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 152 بتائی گئی ہے۔

متحدہ امریکہ  نے 1700 متاثرین کی تصدیق کر دی ہے تو  ابتک اس ملک میں 41 ہلاکتیں وقوع پذیر ہوئی ہیں۔  امریکی صدر نے  اس وبا کی بنا پر ملک میں "قومی ہنگامی صورتحال" نافذ کر دی ہے۔

ورجینیا اور واشنگٹن ڈی سی میں تعلیمی سرگرمیاں 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں