کرونا وائرس، مشرقی اور افریقی ممالک سمیت مشرق وسطی کی تازہ رپورٹ

پاسداران انقلاب فوج کے  سے منسلک  تہران کے ساراللہ ہیڈ کوارٹر کے سابق کمانڈر  بریگیڈیئر جنرل ناصر شابانی  کو بھی کرونا نے اپنا نشانہ بنا دیا

1378068
کرونا وائرس، مشرقی اور افریقی ممالک سمیت مشرق وسطی کی تازہ رپورٹ

 

چین میں نئی نسل کے کووڈ۔19 وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 193 ہو گئی ہے۔

قومی ہیلتھ کمیشن سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہلک وائرس سے حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 افراد ہلاک جبکہ 11 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس ملک میں 3 ہزار 160 افراد کی حالت نازک ہےتو مجموعی متاثرین کی تعداد 80 ہزار 824 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔

چین کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان ہونے والے ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ  مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے تو ہلاکتوں کی تعداد 514 ہے۔  اس  کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 529 افراد  مرض سے نجات پانے میں بھی کامیا ب رہے ہیں۔

پاسداران انقلاب فوج کے  سے منسلک  تہران کے ساراللہ ہیڈ کوارٹر کے سابق کمانڈر  بریگیڈیئر جنرل ناصر شابانی  کو بھی کرونا نے اپنا نشانہ بنا دیا ہے۔

جاپان میں وائرس نے 28 افراد کی جانیں لی  ہیں تو مجموعی واقعات کی تعداد 712 ہے۔

قطر میں مزید 58 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تو مجموعی مریضوں کی تعداد 320 ہے۔

متاثرین کی تعداد 35 ہونے والے غزہ کی پٹی  پر لی گئی تدابیر کے دائرہ کار میں 2 ہزار 667 افراد قرنطینہ  میں ہیں۔

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ نے  کووڈ۔19 سے 8 افراد کے لقمہ اجل بننے اور وبا کے پھیلاو کے خطرات کے   پیشِ نظر 2 دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

پاکستان میں بھی متاثرہ مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب نے کرونا وائرس کے جواز میں 15 مارچ سے اسثنائی پروازوں کے علاوہ  تمام تر بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتوں تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دو مریضوں کے  ہلاک ہونے والے یوکیرین میں دو ہفتوں کے لیے غیر ملکیوں  کے اس ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ایک شخص کرونا کی تشخیص کے بعد جان بحق ہو گیا۔

دیگر افریقی ممالک کی طرح سینیگال میں  بھی وائرس نے اپنا چہرہ نمودار کیا ہے اور  متاثرین کی تعداد ایک دن کے اندر 2 گنا بڑھتے ہوئے 21 ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں