امریکہ ادلیب میں ترکی سے تعاون کے تمام تر متبادلوں پر غور کر رہا ہے

اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب  دینے والے پومپیو نے  ادلیب کی تازہ صورتحال  کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے

1373117
امریکہ ادلیب میں ترکی سے تعاون  کے تمام تر متبادلوں پر غور کر رہا ہے

امریکی وزیر ِ خارجہ مائیک پومپیو   کا کہنا ہے کہ    شامی علاقے ادلیب میں اپنا دفاعی حق محفوظ ہونے والے ترکی سے تعاون کے لیے تمام تر  متبادل کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے دفتر میں پریس کانفرس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب  دینے والے پومپیو نے  ادلیب کی تازہ صورتحال  کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

پومپیو نے روس، اسد انتظامیہ اور ایران کے  حملوں سے ادلیب میں لاکھوں  شہریوں کو نقصان پہنچنے پر زور دیتے ہوئے روس  سے سال 2018 میں ترکی کے ساتھ طے پانے والے سوچی معاہدے پر کا ربند رہنے اور فائر بندی قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی وزیر نے  ترکی کے امریکہ سے بعض مطالبات ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ"حکومتِ ترکی  نے ہم سے بعض چیزوں کا مطالبہ کیا تھا، جن  کا ہم اسوقت بغور جائزہ لے رہے ہیں۔  پینٹاگون کے ہمراہ خطے میں تشدد میں گراوٹ اور موجودہ عظیم انسانی بحران کے خاتمے کے لیے ہم بہترین راہ کی تلاش  پر کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں   ، ہم سمجھتے ہیں کہ نیٹو میں ہمارے اتحادی ترکی   کو  اسد انتظامیہ، روس اور ایران کی جانب سے شام  میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر  اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں