مائیکل بلوم برگ صدارتی دوڑ سے باہر،بایڈن کی حمایت کا اعلان

نیو یارک کے سابق ناظم اعلی اور  ارب پتی  کاروباری شخصیت  مائیکل بلومبرگ  ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں

1372124
مائیکل بلوم برگ صدارتی دوڑ سے باہر،بایڈن کی حمایت کا اعلان

 نیو یارک کے سابق ناظم اعلی اور  ارب پتی  کاروباری شخصیت  مائیکل بلومبرگ  ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

انھوں نے "سپر ٹیوزڈے "کے موقع پر  رائے دہندگان  کی جانب سےعدم توجہ حاصل   کرنے کے بعد سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جو بائیڈن اس وقت صدارتی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی  ابتدائی دوڑ میں نمایاں کھلاڑی کی حیثیت سے ابھر رہے ہیں قبل ازیں، وہ نامزدگی کی اس دوڑ میں مائیکل بلومبرگ سے بھی پیچھے تھے۔

مائیکل بلومبرگ نے گزشتہ روز  ایک بیان میں کہا ہے کہ تین ماہ قبل ، میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی نیّت سے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شریک ہواتھا۔

آج میں اسی بنا پر اس دوڑ سے دستبردار ہورہا ہوں یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے کیونکہ مجھ پر یہ واضح ہوچکا ہے کہ اگر میں اس دوڑ میں شامل رہتا ہوں تو اس مقصد کا حصول زیادہ مشکل ہوجائے گا۔

بلومبرگ نے صدارتی انتخاب کی اس ابتدائی دوڑ پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے ہیں لیکن وہ "سپر ٹیوز ڈے" کو امریکہ  کی 14ریاستوں میں سے کسی ایک میں بھی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں