ابوبکر شیخو کا پتہ بتاو 70 لاکھ ڈالرز کماو

امریکی وزارت انصاف  کے مطابق ، جو بھی  اس دہشت گرد   کی گرفتاری میں مدد دے گا اسے امریکی وزارت خارجہ  یہ انعام دے گی جس کےلیے  واٹس ایپ   ایڈریس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

1372159
ابوبکر شیخو کا پتہ بتاو 70 لاکھ ڈالرز کماو

 امریکہ نے  نائیجیریا اور ہمسایہ ممالک     میں  تشدد کا بازار گرم کرنے والے دہشت گرد  تنظیم بوکو حرام کے سرغنہ ابو بکر شیخو کا  پتہ  دینے والے کےلیے  70 لاکھ ڈالرز کا انعام رکھا ہے۔

امریکی وزارت انصاف  کے مطابق ، جو بھی  اس دہشت گرد   کی گرفتاری میں مدد دے گا اسے امریکی وزارت خارجہ  یہ انعام دے گی جس کےلیے  واٹس ایپ   ایڈریس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

 ابو بکر شیخو تنظیم کے سابق سربراہ محمد یوسف  کی ہلاکت کے بعد سن 2010 میں  لیڈر بنا تھا جس پر   2014 میں  سینکڑوں لڑکیوں کے اغوا٫ اور  متعددعوامی و عسکری مقامات   پر تخریب کاری کرنے کا الزام ہے ۔

 بو کو حرام  تنظیم  سن 2000 میں قائم ہوئی تھی جس کی شر پسندانہ   سرگرمیوں کا دائرہ سن 2009 میں پھیلتے ہوئے ہمسایہ ممالک تک  پہنچ گیا تھا جس میں اب تک  تقریباً 20 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں