شام میں فوری جنگ بندی بحال کی جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش   نے ادلب میں  ترک فوجیوں  کی ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کرتےہوئے فوری  جنگ بندی  کا  اعادہ کیا ہے

1368100
شام میں فوری جنگ بندی بحال کی جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش   نے ادلب میں  ترک فوجیوں  کی ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کرتےہوئے فوری  جنگ بندی  کا  اعادہ کیا ہے۔

 سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دو ژارچ نے  ایک تحریری بیان میں بتایا کہ  گوٹیرش   کو  شمال مغربی شام کی صورت حال پر گہری تشویش ہے    اور  وہ ترک فوجیوں کی ہلاکتوں پر صورت حال کا   نزدیکی جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا  کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  علاقے میں طوائف الملوکی  بڑھتی جا رہی ہے  لہذا  فی الفور جنگ بندی بحال کی جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم   شام  میں فوجی مداخلت کے نہیں بلکہ اس تنازعے کے سیاسی حل کے حق میں ہیں۔



متعللقہ خبریں