" امریکی انتخابی مہم "بلوم برگ ضدی اور گھمنڈی شخص ہیں: ڈیموکریٹک امیدوار

گزشتہ روز  ریاست نیواڈا میں ہونے والے مباحثے کے دوران دیگر ڈیمو کریٹک امیدواروں نے نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور اُنہیں پیرا شوٹر قرار دیا

1363018
" امریکی انتخابی مہم "بلوم برگ ضدی اور گھمنڈی شخص ہیں: ڈیموکریٹک امیدوار

رواں  سال  نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کے درمیان مختلف ریاستوں میں پارٹی انتخابات اور مباحثوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز  ریاست نیواڈا میں ہونے والے مباحثے کے دوران دیگر ڈیمو کریٹک امیدواروں نے نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور اُنہیں پیرا شوٹر قرار دیا۔

مائیکل بلوم برگ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ہیں جو صدارتی نامزدگی کے امیدوار  ہیں تاہم، وہ پارٹی کے ابتدائی مباحثوں میں شریک نہیں ہوئے تھےالبتہ اب انہوں نے اپنی اشتہاری مہم پر بڑی رقم لگانا شروع کر دی ہے جس پر اُنہیں کڑی تنقید کا بھی سامنا ہے۔

بلوم برگ کی انتخابی مہم کے منتظمین نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اگر بلوم برگ ملک کے صدر منتخب ہو گئے تو وہ اپنی کمپنی فروخت کر دیں گے۔

گزشتہ روز  مباحثے کے دوران سینیٹر ایلزبتھ وارن نے بلوم برگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک ضدی ارب پتی شخص کے مقابلے میں دوسرے ارب پتی شخص کو لانے کا خطرہ   نہیں لیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے حتمی صدارتی امیدوار کا مقابلہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا جن کا تعلق ری پبلکن جماعت سے ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں