امریکہ نے اپنے شہریوں کو ڈاَئمنڈ پرنسیس سے نکال لیا

امریکہ نے کووِڈ وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں لئے گئے مسافر بحری جہاز سے اپنے شہریوں کو نکال لیا

1360983
امریکہ نے اپنے شہریوں کو ڈاَئمنڈ پرنسیس سے نکال لیا

امریکہ نے کووِڈ وائرس کی وجہ سے قرنطینہ میں لئے گئے مسافر بحری جہاز سے اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔

جاپان کی کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکوہاما بندرگاہ پر قرنطینہ میں لئے گئے بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسیس میں موجود 3 ہزار 500 سے زائد مسافروں میں سے 328 امریکی مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔ امریکی شہریوں کا طیارہ ٹوکیو کے ہانیڈا ائیر پورٹ سے امریکہ کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان کے مطابق امریکی صحت کے عملے نے ڈائمنڈ پرنسیس میں موجود امریکی شہریوں اور ان کے کنبوں  کا معائنہ  کر کے ان میں وائرس کی عدم موجودگی اور سفر کے لئے موزوں ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں  کے جہاز سے اترنے کے بعد دو تین دن قبل کئے گئے ٹیسٹوں میں 14 شہریوں کی پازیٹیو رپورٹ سے امریکی حکام کو مطلع کر دیا گیا تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ان 14 مسافروں کو بھی طیارے کے علیحدہ حصے میں رکھ کر واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ان افراد میں تاحال بیماری کی کوئی علامات دیکھنے میں نہیں آئیں۔

تمام مسافروں کو پورے سفر کے دوران صحت کے عملے کی نگرانی میں رکھا جائے گا اور کسی میں بیماری کی علامات رونما ہونے پر اسے الگ حصے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

مسافروں کو امریکہ پہنچنے کے بعد 14 دن تک ریاست کیلیفورنیا  کی ٹراویس ائیر بیس پر  یا پھر ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو کی لیک لینڈ ائیر بیس پرقائم کئے گئے  قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔

وائرس  میں مبتلا اور سفر کے دوران بیماری کی علامات ظاہر کرنے والے افراد کو علاج کے لئے کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں