پومپیئو-عبداللہ ٹیلی فون رابطہ،طالبان سےمذاکرات میں پیشرفت کا عندیہ

افغان صدر اشرف غنی نے اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور  چیف ایگزیکیوٹیف عبداللہ  عبداللہ  کی ٹیلیفون بات چیت  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

1357976
پومپیئو-عبداللہ ٹیلی فون رابطہ،طالبان سےمذاکرات میں پیشرفت کا عندیہ

افغان طالبان نے امریکہ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ افغانستان میں تشدد میں ایک ہفتے کے لیے کمی کی ان کی پیشکش کا جواب دے۔

 یہ انتباہ طالبان اور امریکی خصوصی مندوب کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔

 واشنگٹن انتظامیہ  کی طرف سے بھی گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ طالبان کے ساتھ تشدد میں کمی کا معاہدہ چند دنوں میں طے پا سکتا ہے۔

 دوسری طرف افغان صدر اشرف غنی نے اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور  چیف ایگزیکیوٹیف عبداللہ  عبداللہ  کی ٹیلیفون بات چیت  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں