برکینا فاسو:انتہا پسندوں کا دیہات پر حملہ،20 افراد ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے لامدامول میں گزشتہ  ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شہری آبادی پراندھا دھند فائرنگ کی جو کہ   موٹرسائیکلوں پر سوار تھے

1352085
برکینا فاسو:انتہا پسندوں کا دیہات پر حملہ،20 افراد ہلاک

افریقی ملک برکینا فاسو میں  گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب مسلح انتہا پسندوں کے حملے میں 20 عام شہری ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ شہری آبادی کے قتل عام کا یہ واقعہ شمالی صوبے سینو کے مرکزی مقام گورگاڈگی سے 40 کلو میٹر دور لامدامول کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے لامدامول میں گزشتہ  ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شہری آبادی پراندھا دھند فائرنگ کی جو کہ   موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔

 انہوں نے قصبے میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل انتہا پسندوں کی طرف سے مقامی آبادی کو وہاں سے نکل جانے کی دھمکی دی تھی اور خبر دار کیا تھا کہ  دیہات  خالی نہ کرنے کی صورت میں آبادی کو قتل کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 25 جنوری کو انتہا پسندوں نے برکینا فاسو کے نواحی علاقے ٹونگومایل میں 39 عام شہریوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

سن 2015 سے اب تک  برکینا فاسو میں انتہا پسندوں کے حملے میں 800 افراد ہلاک ہو چکےہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں