" ٹرمپ کا مواخذہ" مزید گواہوں کی طلبی کا امکان

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے ليے سينيٹ ميں جاری کارروائی ميں آج مزيد گواہوں کو مدعو کرنے پر رائے دہی ہو گی

1350734
" ٹرمپ کا مواخذہ" مزید گواہوں کی طلبی کا امکان

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے ليے سينيٹ ميں جاری کارروائی ميں آج مزيد گواہوں کو مدعو کرنے پر رائے دہی ہو گی۔

 اس وقت اس معاملے پر سينيٹ ميں53 ری پبلکن سينيٹرز مزيد گواہوں کو دعوت دينے کے خلاف ووٹ ڈال سکتے ہيں جبکہ47 ڈيموکريٹ سينيٹرز اس کے حق ميں ہيں۔

اس  مقدمے  سے جڑے مزيد گواہوں کو نہ بلائے جانے کی صورت ميں سينيٹ ميں اکثریتی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی کے ليڈر مِچ کونيل صدر ٹرمپ کے مواخذے کے تحريک پر بھی رائے دہی کرانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

 ڈيموکريٹ سينيٹرز چاہتے ہيں کہ سابق مشیر قومی سلامتی  جان بولٹن سے ان کا موقف جاننا ضروری ہے۔

 واضح رہے کہ  بولٹن نے اپنی کتاب ميں اِس کيس سے جڑے چند اہم معاملات پر سے پردہ اٹھايا ہے۔



متعللقہ خبریں