امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ مزید 7 ممالک پر ویزے کی پابندیاں لگانے کی تیاریوں میں

ٹرمپ انتظامیہ ایشیاء اور افریقہ کے مزید 7 ممالک پر ویزے کی پابندیاں لگانے کا پروگرام بنا رہی ہے

1345795
امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ مزید 7 ممالک پر ویزے کی پابندیاں لگانے کی تیاریوں میں

ٹرمپ انتظامیہ ایشیاء اور افریقہ کے مزید 7 ممالک پر ویزے کی پابندیاں لگانے کا پروگرام بنا رہی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ ممالک میں بیلاروس، ایرٹرے، کرغزستان، میانمار، نائیجیریا، سوڈان اور تنزانیہ شامل ہیں۔

وائٹ ہاوس کی ایک  اعلیٰ سطحی شخصیت کے مطابق متوقع ویزے کی پابندیوں کے لئے ممالک کی فہرست تاحال حتمی نہیں ہے ، فہرست میں مزید ایک ملک شامل کیا جا سکتا ہے۔

ان پابندیوں کا مقصد مذکورہ ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے  کو روکنا نہیں بلکہ انہیں دئیے جانے والے اقامتی، سیاحتی اور تجارتی  ویزوں میں اہم پیمانے کی کمی کرنا ہے۔

پلان سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم کہا گیا ہے کہ تمام کاروائی مکمل ہونے کے بعد وائٹ ہاوس سے بیان جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے سے ایک ہفتہ بعد 27 جنوری 2017 کو ایران، شام، لیبیا، یمن، صومالیہ ، چاڈ اور شمالی کوریا پر سیاحتی پابندیاں لگا دی تھی لیکن ہوائی اڈوں پر اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کے بعد اس فیصلے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں