لیبیا کے فریقین کے درمیان ایک مصّمم اور سنجیدہ  ڈائیلاگ کو تاحال یقینی نہیں بنایا جا سکا: لاوروف

اگرچہ لیبیا کے  موضوع پر برلن کانفرنس بہت مفید ثابت ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود لیبیا کے فریقین کے درمیان ایک مصّمم اور سنجیدہ  ڈائیلاگ کو تاحال یقینی نہیں بنایا جا سکا: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1343631
لیبیا کے فریقین کے درمیان ایک مصّمم اور سنجیدہ  ڈائیلاگ کو تاحال یقینی نہیں بنایا جا سکا: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ اگرچہ لیبیا کے  موضوع پر برلن کانفرنس بہت مفید ثابت ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود لیبیا کے فریقین کے درمیان ایک مصّمم اور سنجیدہ  ڈائیلاگ کو تاحال یقینی نہیں بنایا جا سکا۔

جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ کانفرنس کے بعد لاوروف نے پریس کے لئے بیان جاری کیا۔

بیان میں  انہوں نے کانفرنس کے نتیجے کو سراہا لیکن جھڑپوں کے فریقین کے درمیان  فکری تضادات  کے دوام کی طرف  توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے نزدیک عمومی معنوں میں کانفرنس نہایت مفید رہی ہے ۔ یقیناً مسئلے کا حتمی حل خود لیبیا کے عوام ہی کے ہاتھ میں ہے لیکن تاحال فریقین اپنے درمیان مصّمم اور سنجیدہ  ڈائیلاگ کو یقینی نہیں بنا پا رہے۔ ان کے درمیان بہت زیادہ فکری تضادات پائے جاتے ہیں"۔

سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ اعلامیے میں پیش کردہ تجاویز نے کسی حد تک بین الاقوامی برادری کی پیش کردہ تجاویز کو پورا کیا ہے ۔ یہ تجاویز لیبیا کے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لائیں گی اور کسی سمجھوتے تک پہنچنے میں مدد دیں گی۔



متعللقہ خبریں