نائیجر میں فرانسیسی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پولیس نے زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا
افریقی ملک نائیجر میں فرانسیسی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
دارالحکومت نیامی میں کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں نائیجر کی فوج کے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھاری جانی نقصان اٹھانے پر تنقید کی گئی اور فرانسیسی فوجوں کے ملک سے نکلنے کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس نے زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراو کیا اور بعض مقامات پر ٹائر جلائے۔
مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نائجر دفاعی و سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کے لئے اس نوعیت کے مظاہروں کی ضرورت ہے اور یہ کہ فرانسیسی فورسز کی موجودگی تمام ساحلی ممالک کی خودمختاری کے لئے خطرہ ہے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ کی فلوٹنگ جیٹی 12 دن میں ہی ٹوٹ گئی
امریکہ کی، 320 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ غزّہ کے ساحل پر لگائی گئی، "فلوٹنگ جیٹی" 12 دن میں ہی ٹوٹ گئی
نائجیریا میں ایک بازار پر مسلح حملہ، کم ازکم 12 افراد لقمہ اجل
کجورو کے ریجنل چیئرمین کیفرا کائنو نے بتایا کہ مسلح گینگ کے ارکان نے مارو بازار پر حملہ کیا