ایرانی معیشت ابتر مگر ایرانی رہنما لاپرواہی کی تصویر بنے ہوئے ہیں:ٹرمپ

ٹرمپ نے گزشتہ  روز ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ آئی  کو  ان کی  تقریر پر سخت جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ ایران کی معیشت ابتراور عوام پریشان حال ہیں میرے خیال میں ایرانی لیڈروں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے

1342976
ایرانی معیشت ابتر مگر ایرانی رہنما لاپرواہی کی تصویر بنے ہوئے ہیں:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ  روز ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ آئی  کو  ان کی  تقریر پر سخت جواب دیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ خامنہ آئی  کو اپنے الفاظ اور باتوں پر خود غور کرنا چاہیے۔

 یاد رہے کہ خامنہ آئی  نے  گزشتہ  روز امریکہ  اور یورپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آیت اللہ علی خامنہ آئی  نے امریکہ کو دنیا کی سب بڑی بُرائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ شیطان اور برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس کے چیلے ہیں۔

ایرانی  لیڈر کے اس بیان پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر  بیان میں کہا کہ 'ایران کے نام نہاد  اعلی  لیڈر جو کسی بھی اعتبار سے  اعلی  نہیں نے اپنی ایک تقریر میں امریکہ  اور یورپ کے بارے میں کچھ بے ہودہ باتیں کیں۔

 انہیں پتا نہیں کہ ایران کی معیشت کس طرح بکھر رہی ہے اور  عوام پریشان حال ہیں۔  میرے خیال میں ایرانی لیڈروں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں