ٹرمپ کا مواخذہ :قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سینیٹ میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے مواخذے کے مقدمے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس میں کین سٹار بھی ہیں جنہوں نے بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی تفتیش کی تھی

1343008
ٹرمپ کا مواخذہ :قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سینیٹ میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے مواخذے کے مقدمے کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم میں امریکہ کے بڑے وکلا کو شامل کیا گیا۔

 صدر کی قانونی ٹیم میں کین سٹار، رابرٹ رے اور ایلن درشووتز شامل ہیں۔

 کین سٹار نے 1998 میں امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن سے مواخذے کی کارروائی کے دوران تفتیش کی تھی۔

صدر کے خلاف امریکی سینیٹ میں ٹرائل کا آغاز 21 جنوری سے ہو رہا ہے۔

سینئر وکیل کین سٹار امریکہ میں وفاقی جج اور سابق صدر جارج بش کے دور میں محکمہ انصاف میں اہم ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ اُن کی تفتیشی رپورٹ پر سابق صدر بل کلنٹن کے مونیکا لیونسکی کے ساتھ مبینہ معاشقے کے بعد صدر کے مواخذے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

ایوانِ نمائندگان نے بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی تھی لیکن امریکی سینیٹ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں