چین، امریکہ سے 200 ارب ڈالر کی مصنوعات خریدے گا

شعبہ جات میں 75 ارب ڈالر  کے ساتھ صنعتی شعبہ پہلے نمبر پر  ہوگا تو   اس کے بعد توانائی، زراعت اور عوامی خدمات کے شعبہ جات نمایاں رہیں گے

1341010
چین، امریکہ سے 200 ارب ڈالر کی مصنوعات خریدے گا

اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین  اور متحدہ امریکہ کے مابین پایہ تکمیل کو  پہنچنے کے قریب  ہونے والے  پہلے مرحلے کے تجارتی معاہدے کے دائرہ کار میں 200 ارب ڈالر کی درآمدات کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی خبر کے مطابق  بیجنگ انتظامیہ نے  2 برسوں  کے اندر امریکہ سے200  ارب ڈالر  کی درآمدات کرنے کی ضمانت دی ہے۔

چین توانائی، خدمات ، زراعت اور صنعت جیسے شعبہ جات کے لیے امریکہ سے مصنوعات  خریدے گا۔

شعبہ جات میں 75 ارب ڈالر  کے ساتھ صنعتی شعبہ پہلے نمبر پر  ہوگا تو   اس کے بعد توانائی، زراعت اور عوامی خدمات کے شعبہ جات نمایاں رہیں گے۔

امریکہ اور چین کے مابین پہلے مرحلے کے تجارتی معاہدے پر اس ہفتے دستخط کیے جانے کیے  جانے کی توقع کی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں