کینیا: مسلح حملہ، 3 اساتذہ ہلاک

گاریسا میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 3 اساتذہ ہلاک، ایک کو اغوا کر لیا گیا

1339658
کینیا: مسلح حملہ، 3 اساتذہ ہلاک

کینیا کے صومالیہ کے ساتھ سرحدی علاقے میں مسلح حملے میں 3 اساتذہ ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مشرقی شہر گاریسا میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے اراکین کی طرف سے کئے گئے حملے میں 3 اساتذہ ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک پولیس تھانے کو بھی نذرِ آتش کر دیا ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی تلاش میں ہیں۔

ملک میں گذشتہ ہفتے کئے گئے حملے میں بھی 4 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں دہشت گرد تنظیم الشباب  نے امریکی فوجیوں کی بیس  پر حملہ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ الشباب ہمسایہ ملک صومالیہ کے متعدد دیہات اور قصبوں پر قابض ہے، موغادیشو میں حکومت کا تختہ الٹنے کا ہدف رکھتی ہے اور رواں سال کے آغاز سے اب تک کینیا میں بھی چوتھا حملہ کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں