بریگزٹ پردارالعوام میں رائے دہی،قرارداد 330 ووٹوں سے منظور

برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے بریگزٹ معاہدے کی منظوری دے دی جسے حمایت میں 330 اور مخالفت میں 231 ووٹ ملے

1338204
بریگزٹ پردارالعوام میں رائے دہی،قرارداد 330 ووٹوں سے منظور

برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے بریگزٹ معاہدے کی منظوری دے دی۔

خبر  کے مطابق بل کی منظوری کے بعد 31 جنوری کو برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

دارالعوام میں رائے شماری کے دوران بریگزٹ معاہدے کی حمایت میں 330 اور مخالفت میں 231 ووٹ ڈالے گئے۔

بریگزٹ معاہدے کو اب برطانوی دار الاُمرا میں پیش کیا جائے گا اور وہاں سے منظوری کے بعد ملکہ برطانیہ معاہدے کی توثیق کریں گی اور ممکنہ طور پر برطانیہ 31 جنوری تک یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔



متعللقہ خبریں