وینیزویلا: حزب اختلاف لیڈر کا حکومت کے خلاف 3 روزہ مظاہروں کااعلان

جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے  حزب اختلاف  لیڈر خوان گوائیڈو نے ملکی صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف 3 روزہ مظاہروں کا اعلان کیا ہے

1336823
وینیزویلا: حزب اختلاف لیڈر کا حکومت کے خلاف 3 روزہ مظاہروں کااعلان

جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے  حزب اختلاف  لیڈر خوان گوائیڈو نے ملکی صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف 3 روزہ مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے مظاہروں کا اعلان ملکی قومی اسمبلی کا دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے کے بعد کیا۔  یاد رہے کہ گوائیڈو کو قومی اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس دوران اُن کے ایک مخالف رکن نے اسپیکر کا منصب سنبھالنے کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ بعد میں گوائیڈو کے قومی اسمبلی کے ہال میں داخل ہونے کے بعد صورت حال یکسر تبدیل ہو کر رہ گئی اور اراکین اسمبلی نے انہیں دوبارہ اسپیکر منتخب کر لیا۔

 وہ وینزویلا کے خود ساختہ عبوری صدر ہیں اور ان کی اس حیثیت کو امریکہ سمیت 50سے زائد ممالک تسلیم کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں