جنگلاتی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی جلد ممکن بنائیں گے:موریسن

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ وہ جنگلانی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنائیں گے

1335496
جنگلاتی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی جلد ممکن بنائیں گے:موریسن

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ وہ جنگلانی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنائیں گے۔

انہوں نے بحالی کے لیے پہلے سے مختص رقم میں اضافی تقریباً ڈیڑھ بلین امریکی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ مزید رقوم درکار ہوئیں تو وہ بھی فراہم کی جائیں گی۔

 آسٹریلوی جنگلاتی آگ سے اب تک دو درجن انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ  تقریباً 2 ہزار مکانات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

 آج   ہونے والی ہلکی بارش اور درجہٴ حرارت گرنے سے مختلف علاقوں میں آگ بجھانے والے فائر فائٹرز اور رضاکاروں کو راحت ملی ہے مگر کئی علاقوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں