آسڑیلیا میں جنگلات کی آگ نے مزید جانوں کو نگل لیا

ملک گیر کنٹرول میں نہ لی جا سکنےو الی آگ کے خلاف جدوجہد کے لیے تقریباً تین ہزار فوجیوں کو فرائض سونپے جا رہے ہیں

1334650
آسڑیلیا میں جنگلات کی آگ نے مزید جانوں کو نگل لیا

آسڑیلیا میں  ماہ ستمبر سے ابتک جنگلات اور سبزہ زار   میں لگنے والی اور رہائشی علاقوں تک پھیل  جانےو الی آگ سے متاثر ہوتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے لوگوں  کی تعداد 23 تک بڑھ گئی ہے۔

آسڑیلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسون  نے اعلان کیا ہے کہ ملک گیر کنٹرول میں نہ لی جا سکنےو الی آگ کے خلاف جدوجہد کے لیے تقریباً تین ہزار فوجیوں کو فرائض سونپے جائینگے۔

موریسن نے پریس کو بتایا ہے کہ آتش زدگی کے واقعات میں ماہ ستمبر سے ابتک23 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ خاصکر اس ہفتے آگ  نے مزید زور پکڑ لیاہے اور آئندہ کے 24 گھنٹوں میں اس پر قابو پانے کے لیے ہمیں سر توڑ کوششیں صرف کرنی ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اس ماہ کے مجوزہ ہندوستان اور جاپان کے دوروں کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں