ایرانی نظام حکومت جعل سازی کر رہا ہے: امریکہ

اپنی ٹویٹ میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی پارلیمان  کے انتخابات میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں تاہم حکمراں نظام 1000 سے زیادہ امیدواروں کو دُور کر کے  در حقیقت جعل سازی کی راہ ہموار کر رہا ہے

1333276
ایرانی نظام حکومت جعل سازی کر رہا ہے: امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو  نے ایرانی حکمراں نظام کی جمہوریت پر نکتہ چینی کی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی پارلیمان  کے انتخابات میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں تاہم حکمراں نظام 1000 سے زیادہ امیدواروں کو دُور کر کے  در حقیقت جعل سازی کی راہ ہموار کر رہا ہے لہذا  ایسے میں ہم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ اُن کی آواز سُنی جائے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں نومبر میں مظاہروں کے دوران ایرانی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر ایرانی لیڈر علی خامنہ آئی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 پومپیو کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کا یہ حق ہے کہ وہ اُن 1500 افراد کی موت پر آنسو بہائیں جن کو علی خامنہ ای نے ایران میں مظاہروں کے دوران ذبح کر ڈالا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نظام کو اپنے ہم وطنوں کا خوف ہے اور اس نے ایک بار پھر تشدد اور انٹرنیٹ منقطع کرنے کی پالیسی کا سہارا لیا ہے ۔

 واضح رہے کہ ایران کے کئی شہروں میں مذکورہ افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے واسطے مظاہرے ہوئے تاہم ایرانی  پاسدااران انقلاب  نے ان سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کیں اور انٹرنیٹ سروس کو بھی  بند کر دیا۔

 



متعللقہ خبریں