آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ، لوگوں کی جبری منتقلی کا فیصلہ

حکام کے مطابق ،سال نو کے  موقع پر بے قابو آگ کے شعلوں نے مزید8 افراد کو ہلاک کر دیا تھا  جس یہ تعداد مجموعی طور پر 18 ہو گئی ہے جبکہ  ابھی تک لاپتہ17 افراد کو بھی  تلاش نہیں کیا جا سکا ہے

1333404
آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ، لوگوں کی جبری منتقلی کا فیصلہ

آسٹریلوی حکومت نے جنگلاتی آگ سے متاثرہ علاقوں کے شہروں اور قصبوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

کئی ساحلی علاقوں کے مواصلاتی رابطے منقطع ہو چکے ہیں۔

سال نو کے  موقع پر بے قابو آگ کے شعلوں نے مزید8 افراد کو ہلاک کر دیا تھا  جس یہ تعداد مجموعی طور پر 18 ہو گئی ہے جبکہ  ابھی تک لاپتہ17 افراد کو بھی  تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔

ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں7 روز کے لیے ہنگامی حالت  کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت لوگوں کی جبری منتقلی جمعہ تین جنوری سے شروع ہو گی۔

 ریاستی وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے ہر ایک فرد کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے ۔

 ریاستی حکومت نے سیاحوں کو بھی آگ سے متاثرہ علاقوں سے نکل جانے کی ہدایات دیں ہیں۔



متعللقہ خبریں